گوجرانوالہ: وزیرآباد کے نواحی علاقہ حاجی پوڑہ چوک (مائی دا ڈیرہ) میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے ریسکیو 1122 کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو کے مستعد جوانوں نے گزشتہ رات سے اب تک پچاس کے قریب شہریوں، خواتین، بچوں اور ان کے جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار مختلف مقامات پر سیلاب میں پھنسے لوگوں کی مدد ہمہ وقت تیار ہیں اور تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments