بارسلونا: (ویب ڈیسک) یورپی ملک سپین میں 1300 سے زائد خواتین نے ایک ساتھ سفید رنگ کا روایتی شادی کا جوڑا پہن کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ اسپین میں شادی کے جوڑوں کے کاروبار سے منسلک خاتون سڈیکا نویاس نے نئے سٹور کے افتتاح پر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے پروگرام منعقد کیا جس میں پورے ملک سے 19 سے لیکر 92 سال تک کی خواتین نے حصہ لیا۔
حکام کے مطابق جس جگہ یہ ریکارڈ قائم کیا جانا تھا وہاں داخل ہونے کیلئے قطار اتنی لمبی تھی کہ کچھ خواتین ریکارڈ میں حصہ لیے بغیر ہی گھر روانہ ہو گئیں۔ ریکارڈ میں حصہ لینے والی خواتین میں شادی شدہ، غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ تمام خواتین شامل تھیں۔
اس عالمی ریکارڈ میں حصہ لینے والی خواتین میں شادی شدہ، غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ خواتین شامل تھیں جنہوں نے سر سے پاوں تک ہر چیز سفید رنگ کی زیب تن کر رکھی تھی۔
اس ایونٹ میں حصے لینے والی 92 سالہ تریسا بیرنا کا کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ سفید رنگ کا روایتی شادی کا جوڑا پہننے کا موقع ملا کیونکہ جس وقت میری شادی ہوئی تھی تو میں اتنا مہنگا جوڑا نہیں خرید سکتی تھی اور اپنی شادی پر میں نے کالے رنگ کا جوڑا پہنا تھا۔
عالمی ریکارڈ میں حصہ لینے والی ہر خاتون کو ’حاضری فلیئر‘ دیا گیا جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا کہ اس عالمی ریکاڈ کو بنانے کے لیے انہوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا تھا۔