گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی ہدایت پر دریائے چناب پر فلڈ پلان کے مطابق محکموں اور مشینری کو متحرک کردیا گیا۔ ریسکیو کی 3 کشتیاں خانکی بیراج اور 3 وزیرآباد شہر کے قریب پہنچا دی گئیں، او بی ایم مشینیں بھی فراہم کردی گئی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جہاں اپ سٹریم 2لاکھ 37 ہزار5سو کیوسک اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر ڈائون سٹریم 2لاکھ 12ہزار 396 کیوسک ہے۔ مرالہ کے مقام پر 11 لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گرزنے کی گنجائش ہے اور دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی کے مقام پردرمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، جس کیلئے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments