سرکاری ہاؤسنگ کالونیوں میں کمرشل سر گرمیوں کیلئے باقاعدہ منظوری حاصل کرنا ہو گی

پنجاب ہاؤسنگ ایند ٹاؤن پلاننگ ایجنسی قوانین کی روشنی میں خواہشمند افراد کی درخواستیں سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش کرے :کمشنر
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر وقا ص علی محمود نے کہا ہے کہ سر کاری ہاؤسنگ کالونیوں میں رہائشی علاقوں کے اندر کمر شل سر گرمیوں کی اجازت کیلئے متعلقہ اداروں اور افراد کو باقاعدہ منظوری حاصل کرنا ہو گی اور اس سلسلہ میں پنجاب ہاؤسنگ ایند ٹاؤن پلاننگ ایجنسی متعلقہ قوانین کی روشنی میں خواہش مند اداروں اور افراد کی درخواستیں سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش کرے ، انہوں نے کہاکہ جہاں پر بغیر اجازت کمرشل سر گرمیاں کی جا رہی ہیں وہاں پر ایجنسی کافرض ہے کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی پر مناسب کارروائی کرے ، ماسٹر پلان میں تبدیلی کی سفارشات اسی صورت میں دی جا سکتی ہیں جب تمام قواعد و ضوابط پورے کئے جاچکے ہوں ،ان خیالات کااظہار انہو ں نے ایر یا ڈویلپمنٹ سکیم II ماڈل ٹاؤن گجرات میں رہائشی علاقوں کے اندر جاری کمرشل سر گرمیوں کی اجازت او رمنظوری کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ چودھری اصغر علی اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے متعلقہ افسر اجلاس میں شریک ہو ئے ، ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شر کت کی، کمشنر نے اجلاس کے شرکا پر واضح کیاکہ سکروٹنی کمیٹی صرف اسی کیس کو صوبائی حکومت کے پاس بھجوائے گی جس کے تمام قانونی تقاضے پورے کر لئے گئے ہونگے ، انہو ں نے ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر نگرانی ایک سب کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ ہاؤسنگ سکیم کے ماسٹر پلان میں مجوزہ تبدیلیوں اور کمرشل سر گرمیوں کی اجازت کے بارے میں و ہ اپنی سفارشات سکروٹنی کمیٹی کو بھجوائے تاکہ سب کمیٹی کو ئی مناسب فیصلہ کر سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں