مقبوضہ کشمیر: ایک اور بھارتی فوجی نے گولی مار کر خودکشی کر لی

سری نگر: مقبوضہ وادی میں ایک اور بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بھارتی اہلکار بانڈی پورہ میں تعینات تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راشٹریہ رائفلز کے چھبیس سالہ اہلکار پوؤن کمار نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جان لی، واقعہ جموں و کشمیر کے شمالی شہر بانڈی پورہ کے علاقے چنٹیمولا میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی کو ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ یاد رہے کہ جنوری دو ہزار سترہ سے لے کر اب تک 439 بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں