ن لیگ کو عوام کے دلوں سے نکالنے کی کوششیں ناکام ہونگی :غلام دستگیرخان

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو عوام کے دلوں سے نکالنے کی کوششیں ناکام ہونگی ،ملک میں جمہوریت اور آئین نہیں بلکہ جبر کی حکمرانی ہے ۔اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام پر بے جا ٹیکسز اور مہنگائی بم گرانیوالے عوام کے درمیان نہیں جاسکت،ے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کی اورکبھی اداروں میں ٹکراؤ کی سیاست کو پروان نہیں چڑھایا، جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آنیوالی حکومت سے عوام کو کوئی امید نہیں، نوازشریف صرف فرد کا نہیں بلکہ فلسفے اور نظریے کا نام ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں