ومی کرکٹ ٹیم کے کے سابق کپتان شعیب ملک کے بعد فاسٹ بولر حسن علی بھی بھارتی دوشیزہ کو دل دے بیٹھے، ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی نے ہریانہ سے تعلق رکھنے والی خاتون جو نجی ائیر لائن میں ملازم ہیں شادی کا فیصلہ کر لیا ہے، بھارتی خاتون شامیہ سے ان کا رابطہ قریبی دوست کے ذریعے ہوا اور ان کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کے اہلخانہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہےکہ ان کے اور شامیہ کے اہلخانہ کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ شامیہ نے انگلینڈ میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی، وہ والدین کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں جب کہ ان کے خاندان کے دیگر افراد دہلی میں مقیم ہیں۔ کرکٹر حسن علی کا شامیہ سے نکاح 20اگست کو ہونے کا امکان ہے جس کے لیے دبئی میں فائیو اسٹار ہوٹل میں بکنگ کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ فی الحال حسن علی اور شامیہ کی نکاح کی تقریب ہوگی جس کے بعد رخصتی اور ولیمہ آئندہ سال ہوگا۔ ان سے قبل پاکستان کے کرکٹرزشعیب ملک، محسن حسن خان اور ظہیر عباس بھی بھارتی خاتون سے شادی کرچکے ہیں۔ دریں اثنا حسن علی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ فی الحال شادی طے نہیں ہوئی ہے،ہمارے اہلخانہ کو ابھی ملنا ہے، انشااللہ جلد اس متعلق باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا نے ان کے آبائی علاقے اور ابتدائی زندگی کی کھوج لگالی۔ رپورٹس کے مطابق شامیہ کے کچھ رشتہ دار پاکستان میں رہتے ہیں۔ وہیں سے یہ شادی طے کی گئی ہے۔ شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ شامیہ نے فریدآباد کی مانو رچنا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی، انہوں نے بی ٹیک ( ایروناٹیکل) کی ڈگری لی ہے۔ پہلے وہ جیٹ ایئرویز سے منسلک ہوئیں بعد میں انہیں امارات میں نوکری مل گئی۔ وہ تین سال سے دبئی میں ہے۔ شامیہ کے والد لیاقت علی سابق سرکاری افسر اور فریدآباد میں رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی کی شادی تو کرنی ہی ہے۔ چاہے بھارت ہو یا پاکستان، اس سے فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کے وقت ان کے کافی رشتے دار پاکستان چلے گئے تھے جن سے آج بھی وہ رابطہ میں ہیں۔
Load/Hide Comments