نو سرباز گروہ پھالیہ کے رہائشی انور کی اہلیہ کو ورغلا کر اور بلیک میل کرکے لو ٹتارہا
پھالیہ(نامہ نگار)نو سرباز گروہ نے کر نسی نوٹ بنانیوالی مشین کے جھانسہ میں دو کروڑ روپے ہتھیا لئے ،پھالیہ کے رہائشی محمد انور کی بیوی کا کہنا تھا کہ میری قریبی دوست مجھے ورغلا کر منڈی بہا ئو الدین نیا گھر خریدنے کیلئے ساتھ لے گئی، ایک دو مکان دکھانے کے بعد اس نے اصرار کیا کہ ڈلووال گاؤں میں میرے رشتہ داروں نے دعوت کا انتظام کیا ہے ، کھانا کھاتے ہی واپس آجائیں گے ،وہاں پہلے سے موجود نوسر باز گروپ نے نوٹوں کی مشین دکھا ئی اور کہا کہ آپ مکان خریدنے کے بجا ئے 35 لاکھ روپے ہمیں دیں، ہم اس سے چند پرزے لا کر نئے نوٹ بنا ئیں گے اور آپ کروڑوں کی مالک بن جائیں گی، اسی اثنا میں انور کی اہلیہ کی نوسر بازوں کے سر غنہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو بھی بنا لی گئی اور بلیک میل کرکے رقم لو ٹی جا تی رہی ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ایک دن اسی گروہ نے ڈراما ئی انداز میں سرغنہ کا قتل کر دیا اور کہا کہ یہ غداری کر رہا تھا، آپ کی ساری رقم اسی کے پاس تھی ۔ بیوی کی جانب سے علم میں لانے پر انور نے تھانہ پھالیہ میں مقدمہ درج کرا دیا ،گروہ نے بعدازاں جعلی دستاویزات کے ذریعے مکان پر بھی قبضہ کر لیا ۔شہری نے اپیل کی کہ اسے انصاف دلایا جائے ۔
Load/Hide Comments