لدھیوالہ وڑائچ: سیوریج ناکارہ ، بازار جوہڑ ، میتیں لے جانا محال، شہری خوار ہونے پر مجبور

مساجد اور سکولوں میں جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ،شنوائی نہیں ہو رہی :شہری
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کی ایڈمنسٹریشن کی نا اہلی سے کوٹ اسحق کے بازار سیوریج کے پانی سے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے ، مساجد اور سکولوں میں جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ، میتوں کو دفنانے کیلئے قبرستان جانے والوں کو گندے پانی سے گزرنا پڑتا ہے ، درخواستیں دینے کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی، سروے میں علاقہ مکین پھٹ پڑے ۔ خالد پرویز عاجز ،ڈاکٹر شاہد ،ابوبکر راجہ ، محمد رضوان ، تنویر علی نے بتایا کہ کوٹ اسحاق میں سیوریج کی ناکارہ لائنوں کی وجہ سے چھ ماہ سے گٹر ابل رہے ہیں ،شاید ہی کوئی ایسی گلی ہو جس میں سیوریج کا پانی نہ کھڑا ہو، مساجد جانے والے نمازیوں اور سکول جانے والے طالبعلموں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ۔میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے افسر وں کو بار ہا سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے درخواستیں دیں لیکن شنوائی نہیں ہو رہی۔ لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں