سیلاب سے 5 ہزار ایکڑ کے قریب اراضی پر لگی کروڑوں روپے کی دھان کی فصل تباہ ہوگئی ، بر وقت نکاسی کے اقدامات نہ کئے جانے پر رکھ بھروکی میں زمینداروں کی جانب سے شدید احتجا ج کیا گیا۔ وزیرآباد کے علاقوں رکھ بھروکی چیمہ ،کولار ، بھروکی چیمہ ،منچر چٹھہ ،وائیاں والی ، لنگیاں والی ،بڈھا رجادہ ،سراں والی سمیت کئی دیہات میں سپر باسمتی کے چاول کی ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کاشت فصل پانی کھڑا ہو جانے سے خراب ہو گئی ہے ۔متاثرین ملک شاہد اعوان ،محمد اصغر و دیگر نے بتایا کہ دھان کی تیار پنیر ی پانی کے کھڑا رہنے سے خراب ہو چکی ہے ،ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کاشت فصل خراب ہو رہی ہے ۔اس موقع سینکڑوں افراد نے مقامی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجا ج کیا اور نعرے بازی کی ۔زمینداروں کا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے سڑکوں اور ریلوے لائن کی پلیوں کو بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے پانی رہائشی علاقوں اور کھیتوں میں تین دن سے کھڑا ہے ،پانی کو قریبی نہر میں پھینک دیا جا تا تو نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکو مت پنجاب نقصان کا ازالہ کرے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments