سرکاری اداروں کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے تنگ شہریوں نے سٹیزن پورٹل پر شکایات ارسال کر نے کا سلسلہ تیز کر دیا ،تجاوزات کیخلاف بھی احتجاجی مراسلے صفائی و تجاوزات کے کاموں میں لاپرواہی برتنے والے ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے خفیہ فہرستوں کی تیاری شروع ،شہری سٹیزن پورٹل کی کارکردگی سے خوش
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)وزیر اعظم کے سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے بعد شہر و گردونواح کے 144 قبرستانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کیخلاف فوری ایکشن لینے کا حکم دیدیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے تنگ شہریوں نے ہر طرف سے مایوس ہو کر وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور وزیر اعظم عمران خان کے سٹیزن پورٹل پر شکایات ارسال کر نے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اوراندرون شہر گٹروں،ناقص سیوریج سسٹم ،نکاسی آب اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں و تجاوزات کی بھرمار کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے ہیں جبکہ قبرستانوں و عبادت گاہوں،مساجد،امام بارگاہوں،چرچز اورگرجاگھروں کے اردگرد صفائی نہ ہونے اور گندے پانی کے جوہڑ وں کیخلاف احتجاجی مراسلہ جات بھی بھیجے ہیں جس کیخلاف فوری گرینڈ آپریشن کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔دوسری طرف صفائی اور تجاوزات کے کاموں میں لاپرواہی برتنے والے ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے خفیہ فہرستوں کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے ۔شہریوں نے وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل کی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکیاہے ۔
Load/Hide Comments