گوجرانوالہ: ایف بی آر کا جعلی افسر بن کر صنعتکاروں کو لوٹنے والے گروہ کا انکشاف، سرغنہ گرفتار

گوجرانوالہ میں ایف بی آر کا جعلی افسر بن کر صنعتکاروں کو لوٹنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ آصف اقبال کے مطابق گرفتار جعلی ڈائریکٹر انٹیلی جنس محمد احمد پیپلز کالونی کا رہائشی ہے، ملزمان نے ایف بی آر کا جعلی دفتر بھی بنا رکھا تھا ، جہاں وہ لیپ ٹاپ پربھاری ٹیکسز کے جعلی نوٹسز بنا کرصنعتکاروں کو جاری کرتے تھے اور نوٹس کے بعد ایف بی آر کا جعلی افسر بن کر پیسے بٹورتے تھے اور صنعتکاروں کیلئے خوف کی علامت بن چکے تھے۔ آصف اقبال کا مزید کہنا ہے کہ جعلی ایف بی آر گروہ کئی سالوں سے کام کر رہا تھا، صنعتکاروں کا ڈیٹا کہاں سے آتا اور نوٹسز کہاں چھاپے جاتے تھے، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم ملزمان کے ساتھ ایف بی آر ملازمین شامل ہیں یا نہیں؟ اس کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں