گوجرانوالہ: دس فٹ لمبے سانپ کے ڈسنے سے کم سن بہن بھائی جاں بحق، تفصیلات جان لیں

گوجرانوالہ: وزیرآباد کے علاقہ میں سانپ کے ڈسنے سے کمسن بہن بھائی ہلاک ہوگئے، مرنے وا؛لوں میں تین سالہ سائیں داد اور 7 سالہ بلمہ بی بی شامل ہیں۔

محنت کش اپنی فیملی کے ہمراہ زرعی رقبہ میں موجود ٹیوب ویل روم میں سوئے ہوئے تھے کہ آٹھ سے دس فٹ لمبا سانپ ان کے کمرہ میں داخل ہو گیا اور بہن بھائی کو ڈس لیا زخمیوں کو فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا لیکن غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوے ہسپتال میں موجود سٹاف نے زخمی بہن بھائی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا لیکن دونوں زخمی بہن بھائی رستے میں ہی دم توڑ گئے ۔
اہل علاقہ کے مطابق ہسپتال کے سٹور میں سانپ کے ڈسنے کی ویکسین وافر مقدار میں موجود تھی مگر طبی امداد کے لیے استعمال نہ کی گئی۔
جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کے والدین سندھ کے ضلع گھوٹکی کے رہائشی ہیں اور دھان کی فصل کی بوائی کے لیے وزیرآباد کے نواحی علاقہ بستی قدرت آباد میں مزدوری کے لیے آئے تھے دونوں بچوں کی نعشیں ان کے آبائی علاقہ ڈسٹرکٹ گھوٹکی سندھ منتقل کر دی گئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں