10 سال سے گوجرانوالہ میں غیر قانونی طور پر رہنے والا بھارتی شہری گرفتار، تفصیلات جان لیں

گوجرانوالہ میں ایف آئی اےنے جعلی دستاویزات پر 10 سال سے گوجرانوالہ کے علاقے مومن آباد میں مقیم بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا، پنجم تیواری کو پناہ دینے والے کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا،

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عامر نواز نے بتایا پنجم تیواری نامی شخص 2009 میں ملازمت کے سلسلے میں دبئی گیا تھا جہاں اس کی ملاقات گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے شہری کامران سے ہوئی، دونوں کاروباری شراکت دار بن گئے تھے اور کامران پنجم تیواری کو جعلی پاسپورٹ پر پاکستان لے آیا تھا ایف آئی اے کے مطابق اسکی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ پنجم تیواری کی حرکات وسکنات چیک کی جارہی ہیں پاسپورٹ کیسے حاصل کیااس بارے حساس اداروں کے ساتھ ملکر تحقیق جاری ہے ذرائع کا کہناہے کہ پنجم تیواری نے اسلام قبول کرلیاتھا اور اس کی کامران کی بہن سے شادی ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں