بچوں کو اپنے سے زیادہ قربانی کے جانوروں کی فکر، ایک لمحہ کی جدائی بھی گوارہ نہیں ،سیلفیاں بنانے میں بھی پیش پیش

گوجرانوالہ: عید الا ضحی کیلئے گھروں میں لائے جانے والے قربانی کے جانور چھوٹے بچوں کے لیے خوشی کا باعث بن گئے ،بچے سارادن ان جانوروں کے ساتھ گزارتے ہیں اورانہیں اپنے کھانے سے زیادہ ان جانوروں کے کھانے کی فکر رہتی ہے ۔ بچوں کو اپنے جانوروں سے ایک لمحے کی جدائی بھی گوارہ نہیں۔چھوٹے بچے تو ہروقت ان جانوروں کے پاس ہی بیٹھے رہتے ہیں اور جانوروں کو کھانے پلانے اور ان کی دیکھ بھال کا کام بچوں نے خوب سنبھال رکھا ہے. بچے قربانی کے ان جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے ہیں اوران کاکہناہے کہ انہیں ان جانوروں کے ساتھ بے حد محبت اور لگن ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں