ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخا بات میں امیدوار برائے نا ئب صدر شکیلہ سلیم رانا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے نقشے پر مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کا نایاب تحفہ ہے
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخا بات میں امیدوار برائے نا ئب صدر شکیلہ سلیم رانا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے نقشے پر مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کا نایاب تحفہ ہے ، ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ عظیم قربانیوں سے حاصل کئے جانے والے پاکستان کو ترقی ،خوشحالی اور دہشت گردی سے نجات دلا کر دنیا میں پاکستان کو امن پسند ملک کے طور پر پیش کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے لیڈیز با ر روم میں جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں نفیسہ طا ہر ،فوزیہ شجاع ،شازیہ ہما یو ں،آصفہ ڈار ،نگینہ بٹ،عظمی کھرل ،سمیرا ساہی ،روحی مقبول ،سحرش ،مہوش ،فرزانہ صبا ،رضیہ ادریس سمیت خواتین وکلاء کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔
Load/Hide Comments