وزیرآباد:کشمیر یوں سے یکجہتی کیلئے کچہر ی چوک سے لاہوری دروازہ تک ریلی

وزیرآباد(نا مہ نگار)کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کچہر ی چوک سے لاہوری دروازہ تک ریلی نکالی گئی ۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلا می ضلع گوجرانوالہ کے سیکرٹری جنرل وسیم شاہد اولکھ نے کہا کہ کشمیری عوام پر مظالم سے بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا ہے ، بھارت کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر عالمی مسئلہ ہے ،بھارت کے یکطرفہ اقدام کی حیثیت نہیں ،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی تسلط ختم کرائے ، بھارتی آئین کے تحت کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی تباہی کا پیغام لیکر آئے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں