ملزموں نے بھتہ خوری، ڈکیتی ، راہزنی اور قتل و غارت کیلئے گینگ بنارکھے ہیں :ذرائع،گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل :پولیس حکام
گوجرانوالہ:1کروڑ سے زائد سر کی قیمت والے انتہائی خطرناک 22اشتہاری ملزم شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن گئے ۔ ملزم قتل ، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور اقدام قتل سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزموں نے بھتہ خوری، ڈکیتی ، راہزنی اور قتل و غارت کیلئے گوجرانوالہ میں گینگ بنارکھے ہیں جبکہ پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردی اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث احمد شیر کے سر کی قیمت 15لاکھ ،سلمان 10لاکھ ،محبوب الرحمن 10لاکھ،عمر فاروق 10لاکھ ،بلا ل 10لاکھ ، حمزہ بٹ 2لاکھ ،طاہر ایک لاکھ ، عامر 4لاکھ ، محمد قیصر 3لاکھ ، مہتاب رضا 3لاکھ ،محمد اصغر 3لاکھ ، ماجد عرف ماجو 2لاکھ ، محمد نعیم عرف تنویر 2لاکھ ، فرح مختار 2لاکھ ، عطا اﷲ2لاکھ، ذکا اﷲ2لاکھ ، محمد ارشد 2لاکھ،خادم حسین 2لاکھ اورمحمد لقمان عرف ہلاکو وغیرہ کے سرکی قیمت 2 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے اورانکی گرفتاری گوجرانوالہ پولیس کیلئے چیلنج بنی ہوئی ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں اور بیرون ملک فرار ملزموں کو انٹر پول کے ذریعے پکڑنے کا عمل جاری ہے ۔
Load/Hide Comments