کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود نے آج اپنے دفتر کے سبزہ زار میں پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر ”ہر بشر 2 شجر“ کے تحت پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم 2019کاافتتاح کیااور شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی
انہو ں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں 10 لاکھ پودے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو انشاء اللہ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر اور عوام کی مدد سے ضرور پورا کر لیا جائے گا- کمشنر نے کہا کہ شجرکاری حکومت پاکستان کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ حکومت اور سول سوسائٹی شجرکاری کو بے حد اہمیت دیتی ہیں – انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے شجر کاری مہم کوشروع کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری کیلئے اربوں روپے مختص کئے ہیں۔
شجرکاری مہم کے موقع پر آج ڈ پٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں پودا لگایا جبکہ ضلع بھر میں کالجز، سکولوں، ہسپتالوں ، بنیادی و دیہی مراکز صحت ، دفاتر ، گرین بیلٹس ،میونسپل کمیٹیوں اور میونسپل کارپوریشن کے سربراہان، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، محکمہ زر اعت، لائیوسٹاک، پولیس و دیگر محکموں کے سربراہان نے اپنے اپنے دفاتر میں پودے لگائے
کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ملک کو سرسبز و شاداب اور کلین اینڈ گرین بنائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کے تحت ”ہر بشر 2 شجر“ کے تحت ہر شہری ایک پودا پاکستان اور دوسرا پودا کشمیر کیلئے لگائے۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے کہا کہ گوجر انوالہ شہر کوپھولوں اور پودوں سے سرسبز و شاداب کر دیا جائے گا- انہو ں نےکہا کہ درخت اور پودوں سے ماحول خوشگوار ہو جاتا ہے جو انسانی زندگی کیلئے بہت ضروری ہے- انہوں نے کہاکہ محکمہ زر اعت کی طرف سے مختلف پوائنٹس مقرر کئے گئے ہیں جہاں سے لوگوں کو فری پو دے فراہم کئے جائیں گے-