ہر بشر 2 شجر کے تحت شجر کاری مہم 2019 کا افتتاح , کالجز , سکولوں , ہسپتالوں , سرکاری دفاتر میں پودے لگائے گئے

شجرکاری حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ،ڈویژن بھر میں 10لاکھ پودے لگانے کا ہدف ضرور پورا کرینگے :کمشنر وقاص علی محمود ، گوجر انوالہ کوپھولوں اور پودوں سے سرسبز و شاداب کرینگے :ڈپٹی کمشنرنائلہ باقر
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) کمشنر وقاص علی محمود نے اپنے دفتر کے سبز زار میں پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر ‘‘ہر بشر 2 شجر’’ کے تحت پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم 2019کاافتتاح کیا ،اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو انشا اﷲ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر اور عوام کی مدد سے ضرور پورا کر لیا جائے گا، شجرکاری حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ حکومت اور سول سوسائٹی شجرکاری کو بے حد اہمیت دیتی ہیں۔ حکومت پنجاب نے جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری کیلئے اربوں روپے مختص کئے ہیں۔ دوسری طرف شجرکاری مہم کے تحت ڈ پٹی کمشنر نائلہ باقر نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں پودا لگایا جبکہ ضلع بھر میں کالجز، سکولوں ، ہسپتالوں ،بنیادی و دیہی مراکزصحت، دفاتر ،گرین بیلٹس ، میونسپل کمیٹیوں اور میونسپل کارپوریشن کے سربراہوں ، محکمہ زر اعت، لائیوسٹاک، پولیس و دیگر محکموں کے سربراہوں نے اپنے اپنے دفتر میں پودے لگائے ۔ ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے کہا کہ گوجر انوالہ شہر کوپھولوں اور پودوں سے سرسبز و شاداب کر دیا جائے گا، آر پی آو آفس میں ایک بشر دو شجر پروگرام کا افتتاح کر تے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر طار ق عباس قریشی نے بھی پودے لگائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں