سوتیلی ماں جیسا سلوک: موجودہ حکومت سے گوجرانوالہ کو کوئی بڑا میگا پراجیکٹ نہ مل سکا

میونسپل کارپوریشن کے فنڈز منجمد رہے ،سابق دور حکومت کے 4منصوبے روک دیئے گئے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کی مرکزی حکومت کے پہلے سال میں 51 لاکھ آبادی پر مشتمل ضلع گوجرانوالہ کو کوئی بڑا میگا پراجیکٹ نہ مل سکا ،ضلع کے 6 قومی اور14 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پابندی لگی رہی، مسلم لیگ ن کے منتخب ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں کی تعمیروترقی میں بے بس رہے جبکہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز بھی اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی منصوبوں کے اجراء میں ناکام رہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے فنڈز بھی منجمد رہے جبکہ سابق دور حکومت کے 4 بڑے منصوبے بھی روک دیئے گئے اوریونیورسٹی آف گوجرانوالہ ،سرجیکل ٹاور ،نئے ہسپتال کے قیام ،چلڈرن ہسپتال ،شیخوپوروڈ روڈ جیسے ایک بھی بڑے پراجیکٹ کا عوامی مطالبہ اقتدار کے ایوانوں تک نہ پہنچ سکا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں