الرجی ،ناک اور گلہ کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ، بچنے کے طریقے جان لیں

سرکاری ہسپتال میں1100سے زائد مریض پہنچ گئے ،پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی رش
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) موسم برسات میں الرجی ،ناک، کان اور گلہ کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، ایک ہفتہ کے دوران شہر کے واحد سرکاری ہسپتال میں1100 سے زائد مریض پہنچ گئے جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں اورکلینکس میں بھی مریضوں کا رش لگ گیا ،مون سون کی بارشوں کے سبب کان کی خارش ،ریشہ ،الرجی سے بیشتر مرد وخواتین متاثر ہوئے ،خاص طور پر کمسن بچوں کے کان خراب ہورہے ہیں ،میڈیکل کالج اور سول ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ای اینڈ ٹی ڈاکٹرابصار اکرم وارثی نے بتایا کہ برسات کے موسم میں الرجی اور انفیکشن بڑھ جاتے ہیں، کان کے انفیکشن سے بچنے کیلئے پانی کا استعمال کم کیا جائے ، خارش کرنے کیلئے آلات کا استعمال نہ کیا جائے ، نزلہ ،زکام سے بچنے کیلئے سفر کے دوران ماسک پہنا جائے اور ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں