الیکٹرانکس , کپڑے , سپیر پارٹس , موبائل مارکیٹیں نان کسٹم پیڈ اشیا کا گڑھ

کوریا، چین اور افغانستان کے راستے گوجرانوالہ بھجوانے کا انکشاف ،نان کسٹم پیڈ اشیا کی روک تھام کیلئے کام جاری :کسٹم حکام
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) شہر کی الیکٹرانکس، کپڑے ،سپیر پارٹس ،موبائل آئل اور موبائل مارکیٹیں نان کسٹم پیڈ اشیا کا گڑھ بن گئیں۔ کوریا، چین اور افغانستان کے راستے کروڑوں کے موبائل اور ایل سی ڈیزگوجرانوالہ سپلائی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، گوجرانوالہ کسٹم انٹیلی جنس ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے جس سے سرکاری ریونیو کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہاہے ، شہر کے مشہور تجارتی مراکز اور بازار سیالکوٹی دروازہ تھانے والا بازار کسیرا بازار اور جی ٹی روڈ پر واقع موبائل مارکیٹوں کے اندر نان کسٹم پیڈ اشیا کی فروخت زورو شور سے جاری ہے جبکہ ایرانی کپڑے کی فروخت بھی جاری ہے۔ نان کسٹم پیڈ مصنوعات میں ایل سی ڈی ڈیز کے ساتھ سرجیکل آلات کو بھی امپورٹ کیا جاتاہے جو چائنہ اور افغانستان کے راستہ پشاور آتے ہیں اور کنٹینرز ڈرائیور کا ایک مخصوص گروہ انہیں پاکستان کے مختلف شہروں میں منتقل کرتاہے ۔ کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ نان کسٹم پیڈ اشیا کی روک تھام کیلئے باقاعدہ کام جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں