گکھڑ کے عدنان شبیر نے چند ماہ قبل دانش کی ہمشیرہ سے کورٹ میرج کی تھی
ملکوال، پھالیہ (نامہ نگار )تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ پنڈی راواں میں پسند کی شادی کرنے پر22سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ گکھڑ منڈی کے رہائشی عدنان شبیر نے ملزم دانش کی بہن سے چند ماہ قبل کورٹ میرج کی تھی۔ مقتول پنڈی راواں میں اپنی خالہ سے ملنے آیا ہوا تھاجہاں ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم فرار ہوگئے۔لاش پو سٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔ پولیس نے لڑکی کے بھائی اور والد سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
Load/Hide Comments