چند منٹ کی بارش سے متعدد آبادیاں پانی میں ڈوب گئیں , شہریوں کو مشکلات , متاثرین سراپا احتجاج

کمشنر کالونی،سول لائن جوڈیشل کالونی، مجسٹریٹ کالونی اورلیبر کالونی بھی ندی نالے کے مناظر پیش کرنے لگیں،سیالکوٹی ریلوے پھاٹک کے گیٹ تک سڑک پر جمع پانی جوں کا توں ،تجاوزات کی بھر مار سے مشکلات میں اضافہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر،نیوزرپورٹر)کروڑوں روپے کا بجٹ وصول کرنیوالے سرکاری محکموں کی لاپرواہی اورڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے باعث چند منٹ کی بارش سے شہر کی متعدد آبادیاں پانی میں ڈوب گئیں ۔ عام گلی محلوں کے علاوہ دھلے ،گرجاکھ،شریف پورہ ،شاہین آباد ،کھیالی شاہ پور،کنگنی والا ،بختے والا ،گورونانک پورہ ،گوبند گڑھ ،اسلامیہ کالج روڈ ،گرجاکھی گیٹ ،باغبانپورہ ،حافظ آباد روڈ و دیگر آبادیوں کے علاوہ کمشنر کالونی،سول لائن جوڈیشل کالونی، مجسٹریٹ کالونی اورلیبر کالونی بھی بارشی پانی میں ڈوب کر ندی نالے کے مناظر پیش کرنے لگیں ۔ راستے بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا،متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے پانی کے فوری نکاسی آب کا مطالبہ کیا ۔دریں اثنا کارپوریشن اور واسا افسروں کی محکمانہ غفلت کے سبب سیالکوٹی ریلوے پھاٹک کے گیٹ تک سڑک پر جمع بارشی پانی کا کوئی نکاس نہیں سکا جبکہ تجاوزات کی بھر مار نے بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ سڑک کے دونوں اطراف پھاٹک کے آس پاس کارپوریشن افسروں کی آشیر باد سے ریڑھی بانوں نے قبضہ جما رکھا ہے جبکہ دکانداروں نے بھی سامان دکانوں سے دس دس فٹ باہر رکھا ہوا ہے ۔ شہریوں نے تجاوزات کے خاتمہ اور نکاسی آب کی اپیل کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں