غریبوں کو علاج معالجہ کی سہولت دینے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
منڈی بہاؤالدین: غریبوں کو علاج معالجہ کی سہولت دینے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، پھالیہ کا رہائشی علاج کیلئے رقم پیسے نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال سے لوڈر رکشہ پر واپس گھر روانہ ہو گیا ، ایمبولینس بھی نہ مل سکی ۔بتایا گیا ہے کہ مکان کی چھت گرنے سے 6 بچوں کا باپ مہندی خان زخمی ہوگیا، علاج معالجے کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پھالیہ لایا گیا جہاں سے منڈی بہاؤالدین ریفر کردیاگیا ،منڈی بہاؤالدین میں پیسے ختم ہوجانے کی وجہ سے گھر بھیج دیا گیا ۔
Load/Hide Comments