نیلامی کاجائزہ لیا،مارکیٹ کمیٹی حکام کو روزانہ کی بنیادپرقیمتوں کے تعین کی ہدایت
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر (صدر)حنا ارشد نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا، مختلف پھلو ں اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لیا اور مارکیٹ کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ سبزی منڈی میں نکلنے والے ریٹس کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کیا جائے تا کہ شہریوں کو مقررہ نرخوں میں پھل اور سبزیاں میسر آسکیں۔انہوں نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی کارروائیاں کیں اور درجنوں دکانداروں کو جرمانے عائد کیے۔ اس موقع پر انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خورکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔بعدازاں انہوں نے بنیادی ہیلتھ مرکز نندی پور کا بھی دورہ کیا اور مرکز صحت میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے کے حوالے سے انچارج کو ہدایات جاری کیں۔
Load/Hide Comments