ضلعی انتظامیہ , میونسپل کارپوریشن کے افسروں کی عدم توجہی , تجاوزات کیخلاف آپریشن عارضی طور پر بند

بیشترمقامات پر بلڈوز کی گئی تجاوزات کا ملبہ بھی نہ اٹھایا جاسکا ،سینکڑوں جگہوں سے ہٹائی جانے والی تجاوزات دوبارہ قائم ہونا شروع ، ٹی روڈ نشاط سینما پارکنگ کیساتھ تجاوزات مافیا کئی عرصہ سے قابض ،آپریشن کے دوران ادھرکارخ نہ کیاگیا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے افسروں کی عدم توجہی کے باعث تجاوزات کے خلاف آپریشن عارضی طور پر بند کردیاگیا ،سینکڑوں مقامات پر سے ہٹائی جانے والی تجاوزات دوبارہ قائم ہونا شروع ہوگئیں،تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ سمیت اہم شاہرات ،بازاروں میں ہوٹلوں ،دکانو ں اورکمرشل عمارتوں کے سامنے تجاوزات تعمیر ہوچکی ہیں جبکہ بیشترمقامات پر بلڈوز کی گئی تجاوزات کا ملبہ بھی نہیں اٹھایا جاسکا ،جی ٹی روڈ نشاط سینما پارکنگ کے ساتھ تجاوزات مافیا کئی عرصہ سے قابض ہے ، سفارشوں کے باعث کارپوریشن عملہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ادھر کا رخ نہ کیا اور دیگر شاہرات پر پختہ تھڑوں ،چھوٹے موٹے عارضی پھٹوں کو ہٹاتے رہے ، ضلعی افسروں اور کارپوریشن کی جانب سے ایک ہفتہ آپریشن جاری رہا مگر اب دوبارہ بند ہوگیا ہے جس کے باعث تجاوزات مافیا نے دوبارہ تعمیر ات شروع کردی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ آپریشن سے قبل متعلقہ محکموں میں موجود تجاوزات مافیاکے ’’کارندے‘‘ انہیں اطلاع کردیتے ہیں جس کے باعث عارضی طورپر تجاوزات کوہٹادیاجاتاہے اورآپریشن مکمل ہوتے ہی دوبارہ تجاوزات قائم کردی جاتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں