کمشنر و ڈپٹی کمشنر پٹرول کی سرکاری قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں
گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر ) کمشنر و ڈپٹی کمشنر پٹرول کی سرکاری قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر ماہ کروڑوں روپے اوور چارجنگ کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں اور مانیٹرنگ و چیکنگ کا نظام مؤثر نہ ہونے کی وجہ سے صارفین سرکاری ریٹ سے زائد قیمت دینے پر مجبور ہیں۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں من پسند ریٹ وصول کرنیوالوں کے خلاف انتظامیہ فوری اقدامات کرے ۔
Load/Hide Comments