پولیس اہلکاروں نے ملزم افضال کو گرفتار کر کے پستول برآمد کر لیا،سائرہ ہسپتال داخل
گوجرانوالہ(کر ائم رپورٹر،سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ کے باہر مدعی مقدمہ نے قتل کے مقدمے میں بری ہونیوالی خاتون کو فائرنگ کے زخمی کر دیا، ڈولفن فورس اور پولیس اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پستول برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق عالم چوک کے رہائشی افضال احمد کا بھائی کچھ عرصہ قبل قتل ہوا جس کا کیس سیشن کورٹ میں چل رہا تھا اور جنڈیالہ باغ کی رہائشی سائرہ پر الزام تھا کہ وہ بھی واردات میں ملوث ہے ، گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کو بری کر دیااور جونہی سائرہ بی بی سیشن کورٹ سے باہر نکلی تو وہاں موجود مدعی مقدمہ افضال نے سائرہ پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری طرف پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزم افضال کو گرفتار کر کے تھانہ سول لائن منتقل کر دیا ہے ۔
Load/Hide Comments