بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 33 سالہ حوالدار شہید

راولپنڈی: جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کا امن پر پھر وار، بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس میں پاک فوج کے 33 سالہ حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار ناصر حسین جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید کی عمر 33 سال اور تعلق نارروال سے تھا۔

حوالدار ناصر حسین شہید 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ جمعرات کو بھی بھارتی فوج نے حاجی پیر سیکٹر کو نشانہ بنایا تھا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی غلام رسول شہید ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں