بارش سے شہر میں جل تھل , اہم شاہرات پر کئی فٹ پانی کھڑا , سینکڑوں گاڑیاں , موٹرسائیکلیں خراب , واسا عملہ غائب

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) چند منٹوں کی بارش سے شہر میں جل تھل ہوگیا، اہم شاہرات پر کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا ،سینکڑوں شہریوں کی گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں خراب ہوگئیں جبکہ واسا کا عملہ غائب رہا،تفصیلات کے مطابق کمشنر روڈ ،ڈی سی روڈ،سول ہسپتال روڈ سمیت شہر کی درجنوں شاہرات پر خراب سیوریج سسٹم کے باعث کئی گھنٹے بعد بھی بارشی پانی کا نکاس نہ ہوسکا ،شہریوں کا کہناہے کہ چند منٹوں کی بارش نے گوجرانوالہ کے ناقص سیوریج سسٹم کی قلعی کھول دی ہے ، شہر کا ندی نالوں کی شکل اختیار کرنا واسا کی نا اہلی کاثبوت ہے ، اربوں روپے خرچ کرنے کے با وجود شہر کا کوئی رہائشی و کاروباری علاقہ پانی سے محفوظ نہیں ۔شہر کی اس حالت کے ذمہ دار ایم ڈی واسا ہیں،دوسری طرف گلشن لیبر کالونی کی گلیاں گندے پانی کی آماجگاہ بن گئیں، مسلسل سیوریج بندش سے اہل علاقہ ذہنی اذیت کا شکارہیں اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ، سیوریج کی خرابی کے باعث گندا پانی گلیوں میں جمع رہنے سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہے ،پینے کا پانی بھی آلودہ ہو چکا جبکہ بارش ہونے کی صورت میں گندا پانی گھروں میں داخل ہو جاتا۔ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں