ڈیل کی باتیں کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں :خرم دستگیر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکمران میاں نوازشریف کے بغض میں عوام کو مسائل سے دوچار کررہے ہیں مسلم لیگی قیادت کیساتھ ڈیل کی باتیں کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،قائد عوام میاں نوازشریف نڈر اور بے باک لیڈر ہیں جنہیں ملک وقوم کی خدمت کرنے پر جیل میں رکھا گیا ہے ، مسلم لیگ ن کی قیادت کو کسی این آر او یا ڈیل کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کو سیاست سے آؤٹ کر نے کی حکومتی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں ،عمران خان غیر جمہوری اہداف میں ناکامی کے بعد پریشانی کا شکار ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں