گوجرانوالہ فاؤنڈر یونٹی گروپ نے گوجرانولہ ایوان صنعت و تجارت کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سالانہ انتخابات کے لئے معروف صنعتکار بابو عقیل احمد کو ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے امیدوار نامزد کیا یے بابو عقیل احمد اس سے قبل بھی چمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبر رہ چکے ہیں بابو عقیل احمد چمبر کے امور چلانے کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ چمبر کی سیاست میں ہمیشہ فعال اور مثبت کردار کرتے رہے ہیں بابو عقیل احمد سابق ڈپٹی مئیر حاجی بشیر اللہ کے صاجزادے اور چمبر آف کامرس کے سنئیر راہنما ضیاءاللہ عرفانی کے بھتیجے ہیں بابو عقیل احمد کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہو کر صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے انکا کہنا ہے کہ اس وقت صنعتکار اور تاجر برادری انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں اس صورت حال کے پیش نظر کاروباری برادری کو ایک ساتھ چلنا ہو گا ۔اور ملکی برآمدات میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments