ریسکیو 1122گوجرانوالہ نے ابتدائی طبی امدادکاعالمی دن منایا

دن کو’’ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر‘‘کے تحت منایا گیا،آگاہی واک کا بھی انعقاد
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر نگرانی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 گوجرانوالہ نے ابتدائی طبی امدادکاعالمی دن منایا گیا ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پرریسکیو1122گوجرانوالہ نے ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن ’’ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر‘‘کے تحت منایا جس کا مقصد فرسٹ ایڈکی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا کیونکہ کسی گھر میں صرف تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کی موجودگی سے ہی کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبرد ہوا جا سکتا ہے ۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد کی زیر نگرانی تقریب مرکزی ریسکیو دفتر گوندلانوالہ چوک میں ہوئی ۔ ایمرجنسی آفیسر آپریشنز نعیم اختر نے کہاکہ ہر گھر میں فرسٹ ایڈر کو تربیت فراہم کر کے اس کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے قابل بنایا جاسکتاہے ۔ بعد ازاں ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جو ر یسکیو1122کے مرکزی دفتر گوندلانوالہ چوک سے شروع ہوکر لاڑی اڈا سے ہوتے ہوئے اسی جگہ پر اختتام پذیر ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں