موذی امراض میں مبتلا قیدیوں کو رہا کرنے کا بڑا فیصلہ، مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

معمولی جرائم میں ملوث 5ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا پلان تیار
گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )جان لیوا امراض میں مبتلا معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو جیلوں سے رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ گجرات سمیت پنجاب کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی ہونے کے باعث متعدد موذی امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ گجرات سمیت پنجاب کی جیلوں میں 3 ہزار قیدی ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہیں جبکہ ایڈز کے مرض میں مبتلا قیدیوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے جن میں زیادہ تر قیدیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ پنجاب کی جیلوں سے اس منصوبہ کے تحت 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا پلان تشکیل دیا گیا ہے ، گجرات جیل میں بند موذی امراض والے 70 سے زائد قیدیوں کی رہائی کا امکان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں