وزیرصحت کانرس کی پراسرارہلاکت کانوٹس،تحقیقات کاحکم، مزید جان لیں

ایم پی اے شاہین رضا نرس ہما کنول کے گھر پہنچ گئیں ،لواحقین سے اظہار تعزیت
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) وزیر صحت یاسمین راشد نے گوجرانوالہ کے نجی ہسپتال میں نرس کی پراسرار موت کا نوٹس لے لیا اور تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ حکومتی ایم پی اے شاہین رضا نرس ہما کنول کے گھر پہنچ گئیں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ، شاہین رضا نے پنجاب حکومت کے نمائندوں سے رابطہ کرکے آگاہ کیا تھا کہ گوجرانوالہ کے نجی ہسپتال میں نرس ہما کنول کی پراسرار موت ہوئی ہے اورہسپتال انتظامیہ نے اسے خود کشی قرار دے دیا ہے جبکہ نرس کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہما کنول کو قتل کیا گیا ہے جس پر پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں