محلہ فیصل آباد میں ماڈل ٹاؤن پولیس کی مبینہ سرپرستی میں سرعام منشیات فروشی کا دھندہ جاری

تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ محلہ فیصل آباد کی گلی نمبر 8 سمیت مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کا دھندا سر عام جاری ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق گلی میں ضیاء نامی شخص نے کرایہ پر مکان لے کر گھر کے باہر نور بیوٹی پارلر کا بورڈ لگا رکھا ہے اور پارلر کی آڑ میں ہیروئن فروشی کا دھندہ جاری ہے۔
علاقہ مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار ماڈل ٹاؤن پولیس کو شکائیت درج کروائی مگر پولیس منشیات فروشی کی روک تھام میں ناکام رہی۔ تاہم آج شہریوں کی جانب سے شکایات درج کروانے کے بعد پولیس نے ایک منشیات فروش کو حراست میں لیا اور کچھ دیر بعد ہی چھوڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں