منشیات کے استعمال میں نوجوان سرفہرست ،خواتین بھی منشیات فروشی میں ملوث ،تعلیمی ادارے نشانے پرہیں :ذرائع،کئی تھانیدار منتھلی لیکرخاموش ،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیاجائے :شہری ،سخت ایکشن لیاجاتاہے :پولیس حکام
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پولیس کی چشم پوشی کے باعث شہر اور گردونواح میں آئس ، چرس ، گردہ اور افیون کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، رواں سال منشیات کے ا ستعمال سے 46 گھروں کے چراغ گل ہو گئے جبکہ منشیات کا استعمال کرنے والوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے منشیات کے عادی 46 نوجوانوں کی نعشیں ملی ہیں جن میں زیادہ تر نوجوان ہیں ، ذرائع کا کہنا تھا کہ لدھے والا وڑائچ ، کامونکے ،دھلے ، ماڈل ٹاؤن ، جناح روڈ ، حیدری روڈ ، چھچھر والی ، کھیالی ، کچی فتو منڈ ، سیالکوٹ روڈ ، جگنہ ، حافظ آباد روڈ ، نوشہرہ ورکاں ، باغبانپورہ ،وزیر آباد اور تھانہ اروپ کے علاقوں میں مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے ، کئی تھانیدار منشیات فروشوں سے منتھلی وصول کر کے انہیں نوجوان نسل کے مستقبل کیساتھ کھیلنے کی کھلی چھٹی دیتے ہیں جبکہ خواتین کی بہت بڑی تعداد نے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ شروع کر رکھا ہے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے منشیات فروشوں کے نشانے پر ہیں ، شہریوں نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے ۔ پولیس حکام کاکہناہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف سخت ایکشن لیاجاتاہے ۔
Load/Hide Comments