سابق ایم پی اے میاں مظہر جاوید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سابق ایم این اے میاں طارق محمود، میاں بشارت حسین کے بھائی، میاں حسن یوسف کے تایا اور میاں جان محمد کے والد سابق ایم پی اے میاں مظہر جاوید رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم گزشتہ کئی روز سے گردوں کے عرضہ میں مبتلا تھے۔ نماز جنازہ ان کی رہائشگاہ حویلی میاں جان محمد لدھیوالہ وڑائچ میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی، کمشنر وقاص علی محمود، وزیر لائیو سٹاک آزاد کشمیر چودھری اسماعیل گجر، ممبران قومی اسمبلی خوش اختر سبحانی، ارمغان سبحانی، عابد رضا کوٹلہ، سابق سپیکر قومی اسمبلی چودھری حامد ناصر چٹھہ، سابق ممبران قومی اسمبلی رانا نذیر احمد خاں، چودھری مدثر قیوم ناہرا، ممبران پنجاب اسمبلی چودھری عرفان بشیر گجر، توفیق احمد بٹ، چودھری قیصر سندھو، چودھری اشرف علی انصاری، سابق ممبران پنجاب اسمبلی چودھری طارق گجر، چودھری خالد پرویز ورک، چودھری ناصر چیمہ، میاں ارقم خاں، پیر غلام فرید، سعود الحسن ڈار، سی او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ، رضوان اسلم بٹ، ایس ایس پی آپریشن علی وسیم، ڈی ایس پی غلام محمد گجر، ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل، ڈی ایس پی ہاشم گجر، ڈی ایس پی میاں معظم، ایس ایچ اوز عنصر محمود موہل، فدا حسین چیمہ، بدر منیر گل، ملک اصغر، طارق ڈھڈی، سابق چیئرمینز شیخ محمد یعقوب بہلولیہ، سعید احمد شاد، صابر محمود علی بٹ، نیئر جمیل بلو بھٹی، طاہر نسیم ہنجرا، چودھری حلیم اختر بھولی گجر، سردار محمد افضل، احسان اﷲ ورک، رانا محمد شاہد، عبدالجبار گجر، رانا ناصر، ذوالفقار انجم بٹ، احمد شاہ گیلانی، صحافیوں ڈاکٹر عمر نصیر، میاں فاروق عارف، شاہد ڈار، امانت بشیر، سرفراز احمد مغل سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج صبح 9 بجے حویلی میاں جان محمد لدھیوالہ وڑائچ میں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں