پنڈ آ رائیاں کی عائشہ نے 7ستمبر کو عدنان نامی نوجوان سے کورٹ میرج کی تھی
سیالکوٹ: پسند کی شا دی کے بعد چند روز قبل اغوا ہونے والی لڑکی کی لاش نارووال سے برآمد ہو گئی ۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے گاؤں نواں پنڈ آرائیاں کے رہائشی ذوالفقار احمد کی رہائشی عائشہ کو چند روز قبل اغوا کرلیا گیا تھا جس کی لاش تھانہ صدر نارووال کے موضع بولا باجوہ سے ملی ہے ۔ پولیس نے لڑکی کے والد ذوالفقار احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی نے عدنان نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی اور 7 ستمبر کو عدالت کے روبرو دفعہ 164 کے بیان دے چکی ہے ،بیان میں لڑکی نے عدالت کے روبرو اغوا سے انکار اور نکاح کا اقرار کیا ہے ۔ ایس ایچ ا و تھانہ صدر طارق ڈھڈی کا کہنا ہے کہ پولیس نے اغوا کی درخواست سامنے آتے ہی ایف آئی آر درج کر لی تھی ۔
Load/Hide Comments