گوجرانوالہ کے بیشتر علاقوں میں پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے منشیات فروشی کے خلاف محلہ فیصل آباد کے رہائشیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ماڈل ٹاؤن پولیس کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ محلہ فیصل آباد کی گلیوں میں منشیات فروشوں کا راج ہے جو دیدہ دلیری سے سرعام ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتے ہیں جو پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں۔ ان منشیات فروشوں کی منفی سرگرمیوں کی وجہ سے علاقے بھر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو متعدد بار شکایات درج کروائی گئیں مگر پولیس منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کے چند لمحوں بعد چھوڑ دیتی ہے۔ پولیس کی جانب سے منشیات فروشی بند کروانے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments