شہزاد نے عائشہ کو اپنے باپ پر قاتلانہ حملہ کروانے پر فارم پر لے جا کر مارا
گکھڑ منڈی (نامہ نگار)چچا نے گولی مار کر 24سالہ حقیقی بھتیجی کو قتل کر دیا ۔ ظفر کالونی کے رہائشی شہزاد نے 24سالہ حقیقی بھتیجی کو ابن والی روڈ پر فارم پر لے جا کر سر میں گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہو گیا وجہ عناد یہ بیان کی جاتی ہے کہ مقتولہ عائشہ کے والد عنصر نے دوسری شادی کر رکھی تھی جس کا عائشہ کو رنج تھا عائشہ نے اپنے جاننے والے شخص سے دو مرتبہ اپنے والد پر فائرنگ کرکے اس کو قتل کروانے کی کوشش کی تھی قاتلانہ حملے میں چند ماہ قبل عنصر فائر لگنے سے زخمی بھی ہوا تھا عائشہ کے چچا نے حقیت کا علم ہونے پر عائشہ کو قتل کر دیا اور خود تھانے فون کرکے پولیس کو اطلاع دی اور پسٹل جائے وقوعہ پر چھوڑ کر فرار ہو گیا
Load/Hide Comments