ضلعی انتظامیہ , ہیلتھ اتھارٹیز کو جعلی ادویات بنانے , بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات

میڈیکل سٹوروں ،فارمیسی اورپرائیویٹ ہسپتالوں میں استعمال اور فروخت ہونے والی ادویات کا جائزہ لیا جائے ،کسی کو انسانوں کی زندگی سے نہیں کھیلنے دیں گے :محکمہ صحت کے حکام کی گفتگو
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے جعلی اور زائد المیعاد ادویات کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ اتھارٹی کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ میڈیکل سٹوروں ،فارمیسی اورپرائیویٹ ہسپتالوں میں استعمال اور فروخت ہونے والی ادویات کا جائزہ لیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔گوجرانوالہ اور دیگر اضلاع میں زائد المیعاد اورغیر معیاری ادویات کی فروخت کی شکایات موصول ہونے پر ہدایت کی گئی ہے ، جعلی اورزائد المیعاد ادویات کی بھرمار کیخلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے ، متاثرین کی جانب سے جعلی ادویات بنانے ،بیچنے والوں اور ان کے سرپرست کرپٹ افسروں کیخلا ف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات بنا نے اور فرو خت کر نیوالے سماج کے دشمن ہیں ، کسی کو انسانوں کی زندگی سے نہیں کھیلنے دیں گے ، تمام اضلاع کی انتظامیہ اور ہیلتھ اتھا ر ٹیز کو جعلی اور غیر معیاری ادویات فرو خت کر نیوالوں کیخلاف سخت قانونی کا رروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں