بلیڈ سے شاہد کی ٹانگوں اور بازوئوں پر کٹ لگائے گئے ، ملزم فرار ، رپورٹ درج
وزیرآباد، سوہدرہ (نا مہ نگار )نواحی قصبہ سوہدرہ میں مزدور کا اجرت مانگنا جرم بن گیا۔مقامی ٹینٹ سروس پر کام کرنے والا موضع تلواڑہ کا رہائشی محمد شاہد سوہدرہ میں شادی کے پروگراموں میں سائبان اور قنات وغیرہ لگاتاتھا ۔اس نے اپنے مالک سے سابق مزدوری کا مطالبہ کیا جس پر وہ سیخ پا ہو گیا اور ساتھیوں کی مدد سے شاہد کو اٹھا کر مضافات میں واقع کھیتوں میں لے گیا۔تھانہ سوہدرہ میں دی جانے والی درخواست کے مطابق نہ صرف محنت کش پر تشدد کیا بلکہ بلیڈ سے ٹانگوں اور بازوئوں پر کٹ لگاتے رہے۔ محنت کش شاہد عرف حکیم کے مطابق چیخ و پکار اور معافی طلب کرنے پر ملزموں نے چھوڑ دیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ سوہدرہ نے رپورٹ درج کرلی۔
Load/Hide Comments