انسدادڈینگی مہم,غفلت پر سخت کارروائی کا حکم، اہم اجلاس کی کارروائی جان لیں

حکو مت انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ، سر و یلنس ،ما نیٹر نگ اور رپورٹنگ کو بھی بہتر بنایا جائے :چیف سیکرٹری گوجرانوالہ ڈویژن میں ڈ ینگی کے 63 مریض ، پرا ئیو یٹ ہسپتالوں کو مر یضو ں کی فوری ر پو رٹ کی ہدایت کردی :کمشنر وقاص علی محمود کی دوران اجلاس بریفنگ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) چیف سیکر ٹری پنجاب یو سف نسیم کھو کھر نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم میں کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اور غفلت کے مر تکب اداروں ، افسروں اور اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام محکمے ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں تاکہ صوبہ میں وبائی صورت اختیار نہ کرے اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ،انسداد ڈینگی اقدامات کا جا ئزہ لینے کیلئے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ حکو مت پنجاب انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ موجو دہ ایمر جنسی حالات میں نا کارہ افرادی قو ت کو کسی صو رت برداشت نہیں کیاجائے گا۔ کلینکس میں ابتد ا ئی تشخیص اور ٹیسٹس کے بعد محض ڈ ینگی کنفرم مریضوں کو ہی بڑے ہسپتالوں میں ر یفر کیا جائے گا۔انہوں نے تمام الا ئیڈ ڈ یپا ر ٹمنٹس کو ہدا یت کی کہ لاروا تلفی کے عمل کو انسانی خدمت سمجھ کر کیا جائے اور لاروا کی شنا خت میں کسی قسم کی کو تا ہی نہ بر تی جائے اوردر ست اعدادو شمارشیئر کئے جائیں ۔ تحصیل کی سطح پر تما م اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کریں اور اس میں تما م محکموں کی نما ئندگی کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں کام کے معیار کو یقینی بنائیں ۔ سر و یلنس ،ما نیٹر نگ اور رپورٹنگ کے معیا ر کو بھی بہتر بنایا جائے ۔ ڈینگی کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمودنے بریفنگ کے دوران بتا یا کہ تمام محکموں کے تعاون سے ڈینگی پر قابو پانے کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں،اس و قت گوجرانوالہ ڈویژن میں ڈ ینگی کے کل 63 مریض ہیں ۔ پرا ئیو یٹ ہسپتالوں کو سختی سے ہدا یت کی ہے کہ وہ ڈ ینگی مر یضو ں کی فوری ر پو رٹ کر یں تا کہ جہاں سے مر یض ر پو رٹ ہو وہاں کیس ر یسپا نس کے ذ ر یعے ارد گرد کے 50گھر وں میں سپر ے کروایا جائے ۔ ڈویژن میں یکم سے 24 ستمبر تک 1793442 سپاٹ چیک کئے گئے ان میں سے 442 سپاٹ سے لاروا ملا جسے فوری طورپر تلف کر دیاگیا، اسی طرح 5450469 کنٹینرز چیک کئے گئے جن میں سے 495 پازیٹو نکلے ، ڈویژن میں 802ڈینگی پازیٹو سائٹس ہیں،انسداد ڈینگی کیلئے سرویلنس جاری ہے اور اس کے انسداد کیلئے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ ڈینگی کو مات دی جا سکے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجا احمد ، ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید ، ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ، فوکل پرسن ڈاکٹر معیز کے علاوہ دیگر افسربھی شریک ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں