گیپکومیں5سال بعد مختلف کیٹیگری کی سیٹوں پر بھرتی,870اسامیوں کیلئے سوا 2 لاکھ امیدوار سامنے آگئے

اسسٹنٹ منیجر آپریشن کی32 ،ریونیو آفیسر 3،لائن سپرنٹنڈنٹ 67 ، بل ڈسٹری بیوٹرز 247 اوراسسٹنٹ لائن مین کی521سیٹوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں ، این ٹی ایس حکام بھی حیران ،درخواستوں کی سکروٹنی شروع
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گیپکو میں پانچ سال بعد مختلف کیٹیگری کی سیٹوں پر بھرتی کی منظوری کے بعد سوا دو لاکھ امیدوارسامنے آگئے ، 870 سیٹوں پر بھرتی کیلئے این ٹی ایس کی شرط کے باوجود سوا دو لاکھ سے زائد امیدواروں کی درخواستیں جمع ہونے پر گیپکو اور این ٹی ایس حکام حیران رہ گئے تاہم امیدواروں کی درخواستوں کی سکروٹنی شروع کردی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق گیپکو میں سکیل1 سے 17 تک 4900سیٹیں پانچ سال سے خالی پڑی ہیں جن پر بھرتی کا عمل متعدد بار ملتوی ہوا تاہم اب وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے صرف870 خالی سیٹوں پر بھرتی کی منظوری ملی ، سکیل5 سے 17 تک سیٹوں پر بھرتی کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ کی شرط عائد کی گئی ہے ، اسسٹنٹ منیجر آپریشن کی32 ،ریونیو آفیسر کی تین ،لائن سپرنٹنڈنٹ کی67 ، بل ڈسٹری بیوٹرز کی 247 اوراسسٹنٹ لائن مین کی521 خالی سیٹوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں تو2 لاکھ25 ہزار سے زائد امیدواروں نے آن لائن درخواستیں جمع کروادیں ۔ گیپکو ذرائع کے مطابق این ٹی ایس انتظامیہ نے سکروٹنی کا عمل شروع کردیا ہے جس کے بعد شیڈول کے تحت ٹیسٹ لیا جائے گا اور میرٹ کے مطابق بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں