مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے۔ آزادی ریلیوں کو روکنے کے لیے جگہ جگہ قابض فوجی تعینات ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو تاریکیوں میں دھکیل دیا گیا ہے جہاں بدترین انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔
بھارت نے بربریت اور ظلم کی انتہائی کر دی، مقبوضہ وادی میں کرفیو لاک ڈاؤن کا آج 54 واں روز ہے، جگہ جگہ بھارتی درندے دندنا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی نے بھارتی بربریت بے نقاب کر دی۔

حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی جبر کے باوجود پرامن احتجاج جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں