عمران، بزدار ملاقات: پنجاب میں پولیس ریفارمز کا اصولی فیصلہ، تجاویز طلب، تفصیلات جان لیں

وزیراعظم عمران خان نے پولیس ریفارمز پر پنجاب حکومت سے 8 روز میں تجاویز طلب کرتے ہوئے جامع تجاویز دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات تقریباً 1 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

اس اہم ملاقات میں آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے پولیس ریفارمز پر پنجاب حکومت سے آٹھ روز تک تجاویز طلب کرلیں۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ پولیس اصلاحات سے متعلق جامع تجاویز دی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں