مودی ! کوئی غلطی نہ کرنا , کشمیر پر حکومت , اپوزیشن چٹان کی طرح متحد : شہباز شریف

X
صفحہ اول
پاکستان
دنیا میرے آگے
جرم و سزا کی دنیا
کاروبار کی دنیا
کھیلوں کی دنیا
شوبز کی دنیا
عجائب کی دنیا
میگزین
کالم اور مضامین
اسلام آباد
گوجرانوالہ
سرگودھا
فیصل آباد
کراچی
لاہور
ملتان

مودی ! کوئی غلطی نہ کرنا , کشمیر پر حکومت , اپوزیشن چٹان کی طرح متحد : شہباز شریف

اشتہار

کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے ، پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک، دنیا فاشسٹ مودی سے خبردار رہے اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے ، ٹوئٹر پر بیان
اسلام آباد ، لاہور(سیاسی رپورٹر،سیاسی نمائندہ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا جب مقبوضہ کشمیر کی بات ہو تو حکومت اور اپوزیشن ایک چٹان کی طرح متحد ہیں، مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے ، ٹوئٹر پر انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کوئی غلطی نہ کرنا ،عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اقوام متحدہ کی امن کوششوں میں پاکستان کا سب سے بڑا حصہ ہے ، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف شجاعت وبہادری کے لازوال باب لکھے ہیں،ہم ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہیں، دنیا کو فاشسٹ مودی سے خبردار رہنا ہوگا، شہباز شریف نے ساتھ ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران نیازی کی قیادت میں ملکی معیشت ڈوب چکی، کاروباری برادری کا اعتماد ختم ہوچکا ، معاشی تباہی کے سونامی نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کر دیا، مہنگائی سے لوگ ہاتھ مل رہے ہیں اور حکومت سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں،بدقسمتی سے خطے کی تقدیر بدلنے والا سی پیک آئی سی یو میں ہے ، یہ سب حکمران ٹولے کی فیل گورننس کے سنگ میل ہیں،دنیا میں قومی مفادات کے تحفظ کے لئے یک جہتی شرط اول سمجھتی جاتی ہے ، دریں اثناشہبازشریف نے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا بزدلانہ اورقابل مذمت اقدام ہے ، یہ عالمی قوانین اور دونوں ممالک میں معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے ،بھارتی فوج ایسے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف اپنے جرائم چھپانہیں سکتی، پاکستانیوں نے بھارتی جارحیت کا ہمیشہ بہادری، جرات اور بے مثال جذبے سے مقابلہ کیا ،اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے ،بھارتی فائرنگ کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،سرحدوں پر وطن عزیز کے لئے قربانیاں دینے والے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں